ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنوبی افریقی بیٹر لوآن دری پریٹوریس نے ٹیسٹ ڈیبیو پر ہی جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

 جنوبی افریقا کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر لوآن دری پریٹوریس نے ہفتے کے روز ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی اور پاکستان کے لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی ڈیبیو پر توڑ دیا۔

 پریٹوریس نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 19 سال اور 93 دن کی عمر میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 جاوید میانداد نے 1976 میں لاہور ٹیسٹ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف 19 سال اور 119 دن کی عمر میں 163 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ڈیبیو پر سنچری کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔

 پریٹوریس نے ہم وطن گریم پولاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 1964 میں 19 سال اور 317 دن کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

 وہ پاکستان کے سلیم ملک، پرتھوی شا، زمبابوے کے ہیملٹن مساکاڈزا اور  محمد اشرفل جیسے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوکر ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پانچویں سب سے کم عمر بیٹر ہیں۔

 علاوہ ازیں پریٹوریس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری سکور کرنے والے جنوبی افریقا کے ساتویں بیٹر ہیں۔