ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عشرہ محرم الحرام:  لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

عشرہ محرم الحرام:  لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے ہیں۔ 

 سیکیورٹی کی تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 30,000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 2,900 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور، آج لاہور میں 15 عزاداری جلوس اور 395 مجالس کا انعقاد اور  صوبہ بھر میں 136 جلوس اور 3,659 مجالس منعقد ہوں گی۔
15 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار پولیس کی معاونت کریں گے۔حساس مقامات پر اضافی فورسز، سی سی ٹی وی نگرانی، اور واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔
 حکومتی ہدایات اور پابندیوں کے مطابق دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی ہے، طے شدہ روٹس کے علاوہ کسی بھی جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔
لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی مکمل پاسداری لازمی قرار دیا گیا  ہے۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، عشرہ محرم کے دوران صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، ہر قسم کی قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 یا قریبی تھانے کو دیں۔