ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر

سونے خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، ملک میں آج سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) سونے خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، ملک میں آج سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔

سونے کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،عالمی مارکیٹ میں سونا 2850 ڈالر فی اونس پر برقرار  ہے۔ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے،10گرام سونا 2لاکھ 7 ہزار 219 روپے جبکہ ایک تولہ چاندی 2850 روپے پر برقرار ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ روز فی تولہ سونا 700 روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 41ہزار 700روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10گرام سونا 600روپے مہنگا ہونے کے بعد 2لاکھ 7ہزار 219روپے کا ہوگیا تھا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر برقرارتھی۔