نماز عید کے بعد ، شہریوں کی بڑی تعداد کا قبرستانوں کا رخ

نماز عید کے بعد ، شہریوں کی بڑی تعداد کا قبرستانوں کا رخ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا۔ اپنے پیاروں کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے انکی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔

عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد قبرستانوں میں پہنچی۔جہاں انہوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور انکے ایصال ثواب ،درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی اور ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔اس موقع پر قبرستان آئے شہریوں کا کہنا تھا وہ مذہبی تہواروں پر اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے ضرور آتے ہیں۔