مانیٹرنگ ڈیسک: نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان آشیانہ روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جایا جارہا تھا۔ زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد کے 5 ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے کانسٹیبل معظم کو چھاتی پر فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ تاہم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والا ملزم قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس نے ناکہ بندی کردی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا ہے کہ فرار ساتھی جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔