ضمنی انتخابات سے متعلق اہم خبر

ضمنی انتخابات،شہر،پولیس،پولنگ سٹیشنزز،جیو ٹیگ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) شہر میں ضمنی انتخابات کے لیے لاہور پولیس کی تیاریاں ، لاہور پولیس نے شہر کے تمام پولنگ سٹیشنز کو جیو ٹیگ کرنے کا عمل شروع کر دیا ، ایس پی سیکورٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے اور اس کے آخری مراحل تک فُول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہور پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں جیوٹیگنگ سے پولنگ سٹیشن پر تعینات نفری کی بھی مانیٹر کی جائے گی ۔

ایس پی راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے آپریشنل روم سے تمام جیوٹیگنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا ۔ پولنگ سٹیشنز کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی، ایس پی سیکورٹی راشد ہدایت کے مطابق شہر میں الیکشن کمیشن کے چار بیس کیمپوں کو منی پولیس لائن بنایا جائے گا ۔

کیمپ آفس میں متعلقہ ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ائس ایچ اوز سمیت بھاری نفری رکھی جائے گی اور کسی ہنگامی صورتحال میں آپس روم سے تمام سینیئر افسران اور متعلقہ پولیس حرکت میں آجائے گی۔