پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

Digital Census
کیپشن: Digital Census
سورس: Modern Ghana
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر) پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس کا محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق مردم شماری کو احسن انداز میں کرنے کیلئے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی،  چیف سیکرٹری پنجاب کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، کمیٹی کے فوکل پرسن سیکرٹری بلدیات کو مقرر کیا گیا ، پاک فوج، پی اینڈ ڈی، بورڈ آف ریونیو، لوکل گورنمنٹ، متعلقہ کمشنر کمیٹی کا حصہ ہونگے،کمیٹی میں صوبائی مردم شماری کمشنر، سیکرٹری تعلیم، صوبائی سطح کے پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

محکمہ بلدیات نے کمپنی کے ٹی او آرز ڈیفائن کر دیئے ہیں، مردم شماری کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کیے جائیں گے، صوبے میں آبادی اور گھروں کے مردم شماری آپریشن کو مؤثر بنایا جائے گا۔

سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے مرحلہ وار اجلاس منعقد کیے جائیں گے, مردم شماری کیلئے ڈیٹا کولیکشن کے معیار کو بہتر کیا جائےگا اورمردم شماری کے آپریشن کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
 

قیصر کھوکھر

سینئر رپورٹر