سٹی42:پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کی وجہ سےسعودی عرب کے مرکز 94 میں مقیم حاجی پانی کی بوندھ بوندھ کوترس گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے انتظامات نہ ہونے کے باعث سعودی عرب کے مرکز نمبر 94 میں مقیم ہزاروں حاجیوں کے لئے نا پانی کا بندوبست ہےاور نہ ہی بجلی آ رہی ہے جس کے باعث اے سی بھی نہیں چل رہے۔
مرکز نمبر 94کی بلڈنگ 901نمبربلڈنگ نمبر 902 اوربلڈنگ نمبر 904 میں پانی کے تمام کولر خالی پڑے ہیں ۔حاجیوں کو وضو اورپینے کا پانی میسر نہیں۔حاجی وضو اور دیگر ضروریات کے لئے بوتلوں میں پانی لے کر آ رہےہیں۔
بجلی نہ ہونے کے باعث شدید گرمی کے باعث حاجیوں کا برا حال ہے۔ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حاجی کپرے اتار کر لیٹے ہوئے ہیں۔
خیمے میں نیچے عورتیں اور اوپر مردوں کو لٹایا گیا ہے،اوپر مرد لٹائے ہوئے
حاجیوں کے ساتھ ایک اور ظلم یہ کیا گیا ہے کہ مرد اور عورتوں کو ایک ہی کیمپ میں رکھا گیا۔ خیمے میں نیچے عورتیں اور اوپر مردوں کو لٹایا گیا ہے۔
حاجیوں کا کہنا ہے کہ کھانے کو بھی کچھ نہیں ملا، کوئی بندہ پوچھنے کے لئے نہیں آیا۔یہ انتظام ہے اس گورنمنٹ کا جو بڑے بڑے دعوے کرتی تھی کہ ہم نے یہ کردیا، وہ کرتا ، سب سے مہنگا حج اس گورنمنٹ نے ہمیں دیا لیکن اس کے باوجود ہماری سہولت کے لئے کوئی بندوبست نہیں کیا اور یہ صرف پاکستانیوں کیساتھ ہو رہا ہے۔
حکومت پاکستان حاجیوں کو تو بخش دے یہ سب اللہ کے مہمان ہیں لیکن حکومتی بد انتظامی کی سزا بھگت رہے ہیں اللہ پاک دیکھ رہے ہیں مرنا یاد رکھیں اور اسے زیادہ پھیلائیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں @CMShehbaz@MaryamNSharif#Bajwa#ISPR#Loadshedding pic.twitter.com/zHijwW2hAS
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 29, 2022