ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کےمہنگے ترین  جہاز کے سفر کیلئے  ہوجائیں تیار..

دنیا کےمہنگے ترین  جہاز کے سفر کیلئے  ہوجائیں تیار..
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دنیا کےمہنگے ترین  جہاز کے سفر کیلئے  ہوجائیں تیار۔۔ چھ منزلہ سپر لگثری بحری بیڑے کے ہر اپارٹمنٹ میں  کچن، جم، لائبریری، اندر اور باہر کھانے کا ہال اور بہت کچھ موجود ہوگا۔

 تفصیلات  کے مطابق  دنیا کے مہنگے ترین بحری سفر کے لیے ہوجائیں تیار!جس میں ایک ارب 75 کروڑ مالیت کا اپارٹمنٹ آپ کا میزبان بنے گا۔ سات سو اٹھائیس فٹ لمبے بحری جہاز میں دنیا کی تمام آسائشوں سے بھرپور انتالیس گھر آپ کے آرام کے لیے موجود ہیں۔ جہاز کو2024میں سفر کے لیے پیش کیا جائے گا۔ چھ منزلہ سپر لگثری بحری بیڑے کے ہر اپارٹمنٹ میں  کچن، جم، لائبریری، اندر اور باہر کھانے کا ہال اور بہت کچھ موجود ہوگا۔

خوبصورت بحری سفر کو مزید یادگار بنانے  کیلئے  چھ منزلہ بحری جہاز تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔سوئمنگ پول کے ساتھ کھانا کھانے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

بحری جہاز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کو عالمی معیار کی  طبی سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی تاکہ وہ مہلک وبا سے دور تحفظ کے ساتھ اپنی زندگی کا لطف اٹھا سکیں۔ جہاز پوری دنیا کا چکر لگائے گا۔ اس پر طبی آلات بھی نصب کیے گئے ہیں جو سائنسدانوں کیلئے ماحولیاتی آلودگی اور سمندری حیات کے متعلق اہم معلومات جمع کریں گے۔ یہ لمبائی اور حجم کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہوگا۔