ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگدل باپ نے 4 ماہ کے بیٹے کو دیوار پر دے مارا

سنگدل باپ نے 4 ماہ کے بیٹے کو دیوار پر دے مارا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:    سنگدل باپ نے اپنے  4 ماہ کے بیٹے کو دیوار پر دے مارا، بچہ انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق  سنگدل باپ نے بیوی سے جھگڑے کے دوران اپنے 4 ماہ کے بیٹے کو اٹھا کر دیوار پر دے مارا جس سے بچہ انتقال کرگیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ قلعہ دیدار سنگھ میں پیش آیا۔ذرائع کا کہنا ہے  ملزم کا اپنی اہلیہ سے اکثر اخراجات کے لیے پیسے مانگنے پر جھگڑا رہتا تھا۔ 
پولیس نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا جاری تھا کہ ملزم بلال نے غصہ میں اپنے 4 ماہ کے بچے کو دیوار پر دے مارا  جس سے بچے کو سر پر شدید چوٹ لگی اور وہ انتقال کر گیا۔  ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات  جاری ہیں۔