اداکارہ منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

اداکارہ منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور ادکارہ کی منال خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں،گزشتہ دنوں ان کی ٹک ٹاک پر پہلی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مشہوراداکارہ  منال خان سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے بھی زائد ہے،ادکارہ کا نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی جس کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا سائٹس پر مقبول منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو میں اداکارہ لپ سنکنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ منال خان نے ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا کہ'’ہم لڑکیوں کو منانا آسان کام تھوڑی ہے، کبھی کبھی تو ہمیں خود ہی نہیں پتہ ہوتا کہ ہمارا موڈ کس بات پر خراب ہے۔‘

 ویڈیو میں گہرے سبز رنگ کی فراک میں ملبوس اداکارہ منال خان کی اس پہلی ٹک ٹاک ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر منال خان فعال ہیں اور مداحوں سے رابطے میں بھی رہتی ہیں۔اداکارہ آج کل ڈرامہ ’جلن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پران کی بہن ایمن خان کے65 لاکھ سے بھی زیادہ فالوورز  ہیں، اداکارہ منال خان اور ایمن خان جڑواں بہنیں ہیں، دونوں  بہنیں پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی کمال اداکاری کی بدولت کافی مشہور ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer