بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی،برائلر گوشت سستا ہوگیا

بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی،برائلر گوشت سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)شہر میں برائلر کی رسد میں معمولی بہتری کےباعث قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور مرغی کا گوشت 3 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔دوسری جانب شہر میں چینی کی قلت برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں 3 روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ زندہ مرغی 2 روپے کمی کے بعد 178 روپے جبکہ مرغی کا گوشت تین روپے کمی کے بعد 258 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمت تو مقرر کر دی جاتی ہے لیکن اسکے مطابق شہر میں برائلر کی فروخت نہیں کی جاتی جو حکومت کی ناکامی ہے۔ انکا کہناتھا کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ اپنے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر کی فروخت کو بھی یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی دو روز میں 13 روپے اضافہ ہوا،مرغی کے گوشت کی قیمت 6روپے اضافے کے بعد261 روپے ہوگئی تھی،دکانداروں کا کہناتھا کہ گوشت مہنگا ہونے سے گاہک غائب ہوگئے ہیں۔لوگوں کا روزگار پہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔دوسری طرف  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہوا، گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا۔

مہنگائی کے وار شہریوں پر جاری ہیں، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر پیٹرول نایاب ہوگیا جبکہ  شہر میں چینی کی قلت کا مسئلہ جوں کا توں ہے،شہر میں چینی کی قیمت کا مسلہ حل ہوسکا اورنہ قلت دورہوسکی،اوپن مارکیٹ میں چینی70 روپے کی بجائے80سے 85 روپےفی کلو میں ہی فروخت ہوتی رہی جبکہ یوٹیلٹی سٹورزپرچینی اور آٹےکی قلت بدستور برقرار رہی۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت نےچینی کی قیمت 70فی کلو روپےمقرر تو کر دی لیکن اس پرعمل درآمد کرانا بھول گئی،یوٹیلٹی سٹورزپر بھی 2 ہفتوں سےچینی کی قلت کا سامنا ہےجوکہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہےکہ انہیں اکبری منڈی سےچینی 75 سے76 روپے فی کلو میں مل رہی ہےتو وہ70میں کیسے بیچ سکتےہیں؟؟ضلعی انتظامیہ کو قیمت مقرر کرنے سے پہلے چینی فروخت کرنےوالوں سے مشاورت کرنی چاہیے،تاکہ ایسی قیمت مقرر ہوسکےجوسب کے لیےقابل قبول ہو۔

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اورآٹےکی قلت کےحوالےسےانتظامیہ کا کہنا ہےکہ کارپوریشن نےچینی کےنئےٹینڈرز ابھی تک نہیں کھولے،جسکے باعث ویئرہاؤس میں چینی موجود نہیں،،اسکےساتھ ساتھ گندم کی بڑھتی ہوئی قیمت کےباعث فلورملزنےسستےآٹے کی فراہمی بھی بند کردی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer