’’ پاکستان میں عزت حاصل کرنے کیلئے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں‘‘

’’ پاکستان میں عزت حاصل کرنے کیلئے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی معاشرتی اقدار پر بات کرتی نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی بطور ہیروئن کام کرچکی ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ آئٹم نمبر کرنے اور مختصر کپڑے پہننے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کررہی ہیں۔

ماہرہ خان نے خود کو خوش قسمت اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا اپنے آپ کو پاکستانی اداکارہ ہونے کے باعث بے حد خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ یہ ایک واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی زیادہ عزت ملے گی۔

ریحام خان ماہرہ خان کی اس بات پر ہنستی ہیں اور کہتی ہیں یہ آپ نے اچھا پوائنٹ بتایا ہے لیکن ماہرہ خان اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتی ہیں آپ کو پاکستان میں عزت حاصل کرنے کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ کو اس وقت عزت ملتی ہے جب آپ مکمل لباس میں ہوں اور اتنی ہی آپ کی واہ واہ ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہو لیکن یہی حقیقت ہے۔

View this post on Instagram

پاکستان واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی زیادہ عزت ملے گی۔ پاکستان میں آپ کو عزت حاصل کرنے کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ماہرہ خان کی خوبصورت باتیں???????? Pakistan is the only country where the more clothes you wear, the more respect you will get. You don't need to do item songs to get respect in Pakistan, said by #MahiraKhan. Are you agree? @mahirahkhan . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . #esrabilgiç #ErtugrulPTVUrdu #ptvhome #ptv #ertuğrul #ertugrul #ertuğrulgazi #ErtugrulInUrdu #bhaeehazirhai #AyezaKhan #mehwishhayat #fahadmustafa #ahmadshah #aimankhan #naimalkhawarkhan #naimalhamza #piyararamzan #jeetopakistanleague #ertugrulhalime #minalkhan #ertugrulpakistani #FerozeKhan #haniaaamir #hiramani #bolentertainment #psl #ayezakhanak #sajalaly

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official) on

واضح رہے کہ ماہرہ خان کو شوبز انڈسٹری میں تقریباً 8 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور انہوں نے اس عرصے میں کسی آئٹم سونگ پر ڈانس نہیں کیا اور نہ ہی بھارت میں کوئی آئٹم نمبر کیا ہے۔ حالانکہ ماضی میں پاکستان کی کئی اداکارائیں بھارت جا کر آئٹم سونگ پر ڈانس کر چکی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer