الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضر اساتذہ کی شامت آگئی، الیکشن کمیشن نےبڑا حکم دیدیا

الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضر اساتذہ کی شامت آگئی، الیکشن کمیشن نےبڑا حکم دیدیا
کیپشن: City42 - Teachers, Election
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو) سرکاری سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ الیکشن ٹریننگ سے غائب، 25 فیصد اساتذہ کی ٹریننگ میں شمولیت نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ متعلقہ محکمہ جات کو اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔نیب کی انتقامی کارروائیوں سے شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان لگ گیا: شہباز شریف
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق 25 فیصد اساتذہ الیکشن ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت نہیں کر رہے۔ اساتذہ کی اتنی بڑی تعداد میں غیر حاضری لاہور کے علاوہ کسی بھی ضلع میں نہیں۔ الیکشن کمیشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں انہیں متعدد بار ریمائنڈر دینے کے باوجود وہ غیر حاضر ہیں۔

خبر ضرورپڑھیں۔۔۔میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کی پولنگ سٹیشن پر پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق الیکشن ڈیوٹیوں پر تعینات سرکاری اداروں کے اساتذہ ورکشاپ میں شرکت کرنے کے پابند ہیں اور الیکشن عملے کی ٹریننگ کرنا کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔"امیدوار انتخابی مہم چلائیں، جب نیب بلائے تو پیش ہوں"
 مراسلے میں مزید  کہا گیا ہے کہ 2013ءکے عام انتخابات میں غیر تربیت یافتہ انتخابی عملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔