ویب ڈیسک: ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کیلئے بھارتی ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور بھارت کے معروف بلے باز سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایسا مشورہ دیا ہے، جو بھارتی کرکٹ میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔ گواسکر کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہندوستانی بلے بازوں کو ابھی سے بڑی باؤنڈری والے میدانوں پر کھیلنے کی عادت ڈالنی ہوگی۔ انہوں نے بی سی سی آئی سے گھریلو کرکٹ میں باؤنڈری کا سائز بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’اسپورٹس اسٹار ‘‘میں اپنے کالم میں سنیل گواسکر نے کہا کہ نئے ہوم سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی بھارتی میدانوں کی باؤنڈری بڑھا دی جانی چاہئے، اس سے بلے بازوں کو 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ جیسی صورتحال کے لیے بہتر تیاری کا موقع ملے گا۔ گواسکر نے لکھا ہے کہ ’’نیا بھارتی سیزن شروع ہوتے ہی باؤنڈری کا سائز بڑھانا بے حد ضروری ہے تاکہ ہمارے بلے باز اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے اس کے عادی ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تقریباً تمام میدانوں میں ایل ای ڈی اشتہاری بورڈز کے پیچھے کافی جگہ موجود ہے، اس لئےاس تبدیلی کو نافذ کرنا مشکل نہیں ہوگا۔
بھارت کے سابق اوپننگ بیٹسمین سنیل گواسکر نے بی سی سی آئی مشورہ دیا ہے کہ نئے بلے بازوں کو ٹی ان کا ماننا ہے کہ اگر بھارتی بلے باز ابھی سے بڑی باؤنڈری اور سمجھداری پر مبنی بیٹنگ کی تیاری کریں گے تو 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی دعویداری مزید مضبوط ہوگی۔