سٹی 42: ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔
ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ۔پینشن میں اضافے کا اطلاق مسلح افواج کے پینشنرز پر بھی ہوگا ۔
یکم جولائی 2026 یا اس سے قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین پر بھی اضافے کا اطلاق ہوگا ۔
وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔