ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی سرکاری قیمت کے برعکس مہنگے داموں فروخت، شہری پریشان

ایل پی جی کی سرکاری قیمت کے برعکس مہنگے داموں فروخت، شہری پریشان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:شہر میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت کے برعکس مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 241 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات  آ رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہیں ایل پی جی مہنگے داموں مل رہی ہے، جس کے باعث سرکاری نرخ پر فروخت کرنا ممکن نہیں، اگر ایل پی جی پلانٹس پر سرکاری نرخ نافذ کر دیے جائیں تو صارفین کو سستی گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

حکام کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں پر عملدرآمد اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں، تاہم شہریوں کے مطابق عملی طور پر صورتحال تاحال تبدیل نہیں ہوئی۔