عمران اسلم :مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں متاثرہ علاقوں کے سکولوں کی بندش میں توسیع کی سفارش کر دی گئی ہے, پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو چھٹیوں میں اضافے کی تجویز ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 20 اگست کو بھی سکول نہ کھولنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ حتمی فیصلہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم اے نے تجویز دی ہے کہ سیلابی پانی اترنے اور حالات معمول پر آنے تک متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں تاکہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
مزید برآں متاثرہ سکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) خستہ حال سکولوں اور سرکاری عمارتوں کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا .