شاہد ندیم سپرا:شہر میں ہونے والی بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 100 سے زائد فیڈرز پر تکنیکی اور فنی خرابیاں پیدا ہو گئیں۔
لیسکو حکام کے مطابق بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جبکہ متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کے نظام میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جا سکے۔
دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل تیز کیا جائے۔