ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ استحصالِ کشمیر منانے کیلئے سندھ کے نجی اسکولوں کو خصوصی ہدایات

یومِ استحصالِ کشمیر منانے کیلئے سندھ کے نجی اسکولوں کو خصوصی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رابیل سدید  :سندھ کے نجی تعلیمی اداروں میں 5 اگست کویومِ استحصالِ کشمیر منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
 محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔
پرائیویٹ اسکولوں میں یومِ استحصالِ کشمیر پر تقاریر، مضمون نویسی اور تقریری مقابلے ہوں گے۔
اسکول انتظامیہ کو یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریبات باوقار انداز میں منعقد کرنے اوران میں طلبہ کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔