درِ نایاب:واسا لاہور نے شہر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کا تازہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے.
جس کے مطابق مغلپورہ میں سب سے زیادہ 44.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واسا کے اعداد و شمار کے مطابق تاجپورہ میں 38.6 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 26.8 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 20.2 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 19.8 ملی میٹر اور لکشمی چوک میں 15.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح مناواں میں 13.2 ملی میٹر، شادی پورہ میں 7.4 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 4.4 ملی میٹر، اپر مال میں 1.8 ملی میٹر، فرخ آباد میں 1 ملی میٹر جبکہ سگیاں میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واسا حکام کے مطابق بارش کے دوران نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔