ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہرنگ بلوچ کاناٹک ایک بار پھر بےنقاب؛ "لاپتہ" قرار دیا گیا شخص دہشتگرد نکلا

So-called missing person, Sohaib LAngov, Baloch Missing Persons, Baloch Yakjehti Committee, Mahrang Baloch
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دہشتگردوں کی حمایت یافتہ اور دہشتگردوں کی حامی نام نہاد انسانی ھقوق کی کارکن مہرنگ بلوچ کے گروہ کا لاپتہ افراد کا پروپیگندا ایک بار پھر جھوٹ نکلا۔ لاپتہ افراد میں شامل بتایا گیا نوجوان دہشتگرد گروہ فتنہ الہندوستان کا ہی رکن نکلا، جب  21 جولائی کو یہ دہشتگرد مارا گیا تو فتنہ الہندوستان نے اس دہشتگرد کو اپنا کارکن تسلیم کیا اور اس کے مارے جانے کا اعتراف کیا۔ 

اس نوجوان کا نام صہیب لانگو تھا، اس کو نام نہاد انسانی حقوق کی آڑ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا تحفظ کرنے والے گروہ  تنظیم نے اپنی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا اور پاکستان کی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے رہے کہ اس لاپتہ نوجوان کو رہا کیا جائے۔ حقیقت یہ تھی کہ اس شخص کو کسی ادارہ نے کبھی گرفتار ہی نہیں کیا تھا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے  پروپیگنڈا آڑ  میں دہشتگردی کرنے اور التا پاکستان پر ہی "لاپتہ کر دینے" کے الزامات  لگانے والوں کی شر پسندی  کے حقائق ایک بار پھرمنظر عام پر آگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 21 جولائی کو قلات آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد صہیب لانگو لاپتا افرادکی لسٹ میں تھا، فتنہ الہندوستان نے دہشتگرد صہیب لانگو عرف عامربخش کی ہلاکت اور وابستگی کوتسلیم کیا۔  

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنہ الہندوستان سے منسلک میڈیا پلیٹ فارم نے دہشتگرد صہیب کو لاپتا قراردیا تھا، اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد لاپتا افرادکی لسٹ میں شامل تھے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارچ 2024 کوگوادرحملے میں ہلاک دہشتگردکریم جان بھی لاپتا افرادکی فہرست میں تھا، اس کے علاوہ نیول بیس حملےمیں مارا گیا دہشتگردعبدالودود بھی لاپتا افرادکی لسٹ میں شامل تھا۔