ویب ڈیسک: ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 17 کو لانچ کے لیے سرٹیفیکیشن موصول ہوگئی ہے۔
ایک دوسری ویب سائٹ کی جانب فون کے حوالے سے ہونے والی مختلف لیکس کو پیش کیا گیا ہے۔
ویب سائٹ پر شائع کی گئی تصاویر میں گلیکسی اے 17 کو کالے اور سلور رنگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فون فائیو جی ورژن میں لانچ کیا جائے گا۔ البتہ، یہ بات واضح نہیں کہ کمپنی پچھلے برس لانچ کیے گئے اس کے گزشتہ ماڈل کی طرح فون کا فور جی ورژن میں بھی ریلیز کرے گی یا نہیں۔
ان رینڈرز سے متعلق بتانے والے ذرائع نے فون میں Exynos 1380 SoC چِپ سیٹ کی تصدیق بھی کی۔
لیک میں فون میں 6.7 انچ اے ایم او ایل ای ڈی اسکرین، ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ جس میں 50 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا، 5 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اور 2 میگا پکسل کا میکرو کے علاوہ 25 واٹ وائرڈ چارجنگ کی سپورٹ کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔