ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت گرگئی 

ڈالر کی قیمت گرگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت  گرگئی۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 283.21 روپے سے کم ہوکر 283.05 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر30 پیسے سستا ہوکر 286 روپے پر آگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 5 روپے سستا ہوکر 331.27 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2.93 روپے سستاہوکر 381.75 روپے تک گرگیا  ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 77.85 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 10 پیسے کم ہوکر  76.15روپے  پر آگیا۔