عرفان ملک: لاہور سمیت پنجاب بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،159 دہشتگردوں کوگرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی وقانون نافذ کرنیوالے اداروں نےرواں سال 159 دہشتگردوں کوگرفتارکیا،گرفتار دہشت گردوں میں 33 دہشت گرد ہائی ویلیو ٹارگٹس میں شامل تھے ،کریک ڈاؤن کےدوران 22دہشت گرد ہلاک ہوئے،دہشت گردوں کی گرفتاریوں کیلئے 1717 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔
گرفتار دہشت گردوں میں بھارتی حفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک بھی شامل تھے،قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا،سی ٹی ڈی نے کریک ڈاؤن کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی۔