ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوبر پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران بجلی گر پڑی، ویڈیو وائرل

یوٹیوبر پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران بجلی گر پڑی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: زندگی میں کبھی کبھار ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، ایسے لمحے جب بھی یاد آتے ہیں تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ یوٹیوبر کے ساتھ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گیمر اور یوٹیوبر کرسچیئن ہاورڈ اپنے کمرے میں پرسکون بیٹھا گیم کھیل رہا تھا، نہ کوئی طوفانی میدان، نہ کوئی خطرناک دشمن، مگر ٹیکنالوجی کے راستے آسمانی بجلی نے اچانک اُس پر حملہ کر دیا۔

معمول کی رات تھی، ایک طوفانی شام کے ساتھ، جب امریکہ کی ریاست نارتھ کیرولائنا میں بیٹھے ایک یوٹیوبر کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران اچانک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف اُس کی جان خطرے میں ڈال دی بلکہ لاکھوں ناظرین کو ششدر کر دیا۔

گیمر اور یوٹیوبر کرسچیئن ہاورڈ پر اس وقت بجلی گر گئی جب وہ اپنے گھر سے لائیو اسٹریمنگ کر رہا تھا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹوئچ پر گیم کھیل رہا تھا اور اچانک بجلی کی تیز چمک اس کے کمرے کی کھڑکی کے باہر ظاہر ہوئی، جس سے پورا منظر ایک لمحے کے لیے روشن ہو گیا۔

اگلے ہی لمحے اس کی ویب کیم میں خرابی آتی ہے، وہ اپنی کرسی سے اچھلتا ہے، اپنے وائرڈ ہیڈفونز کانوں سے کھینچ کر نکالتا ہے اور کمرے سے بھاگ جاتا ہے۔

اسٹریم پر ایک تیز کرنٹ کی آواز بھی سنائی دیتی ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ بجلی کا اثر ہیڈفونز کے ذریعے اس تک پہنچا۔ کچھ لمحوں بعد وہ دوبارہ واپس آتا ہے، مائیک کی طرف جھک کر ناظرین کو بتاتا ہے۔

’میرے کانوں کے ذریعے میں نے محسوس کیا جیسے بجلی گزر گئی ہو۔‘