ویب ڈیسک: بھارتی لوک سبھا کے رکن امریندر سنگھ راجہ نے پاک بھارت جنگ کے دوران رافیل گرانے کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی چرچے بھارتی لوک سبھا میں پہنچ گئے جہاں اپوزیشن کی جانب سے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
لوک سبھا کے رکن امریندر سنگھ راجہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بسیانہ ائیر فورس سٹیشن کے پاس ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا،یہ ٹیل رافیل طیارے کا تھا جس پر BS-001لکھا ہوا تھا ۔
امریندر سنگھ راجہ نے کہا کہ اس حادثے میں ایک شخص جابحق جبکہ 9 افرادزخمی ہوئے،بھارتی ائیر مارشل نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی ، بھارتی ائیر مارشل نے کہا کہ یہ ایک "غیر شناخت شدہ) طیارے کا پرزہ ہے۔
بھارتی ائیر مارشل نے اس ائیر کرافٹ کو غیر شناخت شدہ قرار دیا، درحقیقت بھارتی ائیرمارشل نے بھارتی عوام سے حقائق چھپائے۔