ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نےنئی لائسنسنگ کمیٹی تشکیل دےدی

ایف بی آر نےنئی لائسنسنگ کمیٹی تشکیل دےدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:ایف بی آر نےنئی لائسنسنگ کمیٹی تشکیل دےدی، سیلزٹیکس رجسٹریشن کیلئےدرخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئےہائی لیول کمیٹی قائم کی گئی۔

سیلزٹیکس رولز2006،انکم ٹیکس آرڈیننس2001کےتحت اختیارات استعمال کیے گئے، نئی رجسٹریشنز، شکایات اورلائسنس منسوخی کی سفارشات کا اختیار نئی کمیٹی کوحاصل ہوگا۔

کمیٹی کی سربراہی ڈی جی آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی عابد محمود کریں گے، ریونیوآپریشنز، آئی ٹی، نظام اورپی آر اے ایل کےسینئرافسران بھی شامل ہیں، چیف ریونیوآپریشنزارشدنواز، چیف سسٹمزعامرجاویدرکن مقرر کردیئےگئے۔

دستاویزات کے مطابق نئےقواعدکےمطابق رجسٹریشن کی شرائط وتجاویزتیارکی جائیں گی،لائسنس کےاجرا بارےپہلےکے 3 نوٹیفکیشنز بھی منسوخ کردیئےگئے۔

درخواست دہندگان کی اہلیت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، شکایات کی روشنی میں لائسنس منسوخی کی سفارشات بورڈ کو دی جائیں گی، کمیٹی پی آر اے ایل، ایس ٹی بی، ایف بی آر آئی ٹی ونگ و فیلڈ افسران پر مشتمل ہوگی۔