اشرف خان: روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان، فی من روئی 500 روپے کمی کے بعد 16 ہزار 500 روپے فی من تک گرگئیں ۔
چئیرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا تھا کہ درآمدی روئی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہونے کے باوجود ایس آر او جاری نہیں ہوسکا۔
متعلقہ ایس آر او جاری نہ ہونے پر روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، بارشوں کے باعث کپاس کی رسد میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
کپاس کی رسد میں کمی کے باعث کئی جننگ فیکٹریاں غیر فعال ہو رہی ہیں۔