سٹی42: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
کابینہ کا اجلاس کل منگل کے روز دوپہر ساڑھے 12 بجے ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوگا۔
اجلاس میں پنجاب میں امورِ حکومت سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیںگے۔طلباء کیلئے پنجاب بنک سے 10 ہزار موٹر بائیکس کا منصوبہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کا ہمت کارڈ کی بذریعہ بینک ادائیگی کا منصوبہ،محمود بوٹی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی منصوبہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے ۔