ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کا 5800سکول ری آرگنائز کرنے کا فیصلہ

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا 5800سکول ری آرگنائز کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : محکمہ سکول ایجوکیشن کا 58سوسکول ری آرگنائز کرنے کا فیصلہ،ری آرگنائز ہونیوالے سکولوں میں لاہور کے 200 سکول بھی شامل ہیں۔
 محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلے مرحلے میں 58سو سرکاری سکول ری آرگنائز کرنےکا فیصلہ کیا ہے ، پنجاب پبلک سکول ری آرگنائز پروگرام کے تحت کل 13ہزار سکولوں کو پرائیویٹ این جی اوز کے حوالے کیا جانا ہے۔مذکورہ سکولوں میں لاہور کے 200 سکول بھی شامل ہیں۔ری آرگنائز پروگرام کے تحت صوبہ بھر سے موصول ہونیوالی درخواستوں کی سکروٹنی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔سنگل ٹیچر اور ایک سو سے کم تعداد والے سکولوں کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔سکولوں کو اگست کے پہلے ہفتے پرائیویٹ این جی اوزکےحوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ری آرگنائز پروگرام کے تحت متعلقہ سکولوں کے ہزاروں اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔تربیتی ورکشاپ کا اہتمام قائداکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے ماتحت کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer