بی بی زینبؓ کے دربار کے باہر 2 دھماکے ،6 افراد شہید ، درجنوں زخمی

Damishq Zainab tomb, terrorism, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دمشق میں واقع حضرت سیدہ  زینب سلام اللہ علیہ کے مزار کے باہر 2 دھماکے ، 6 افراد جاں بحق 50 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

 ’’الجزیرہ ‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں یوم عاشور سے قبل 2بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، ایک دھماکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہ کے مزار کے قریب جبکہ دوسرا پانی اور شربت کی سبیل کے قریب ہوا۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بم کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا،شامی وزیر صحت حسن الغباش کا کہنا ہے کہ حضرت سیدہ زینب علیہ السلام کے مزار کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے 26 افراد کا ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے جبکہ 20 دیگر کو بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رخصت کر دیا گیا۔

 دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں اور ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کر دیا گیا۔