ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکارہ پاکستانی گانے کی دیوانی نکلی

معروف بھارتی اداکارہ پاکستانی گانے کی دیوانی نکلی
کیپشن: ALIA BHAT
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ پاکستانی گانا ’پسوڑی‘ ان کا پسندیدہ گانا ہے ۔ 

اداکارہ عالیہ بھٹ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم  ’ڈارلنگ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی فلم کے گانے ’کیسریا‘ کی بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا     کہ آج کل اُن کا پسندیدہ گانا ’پسوڑی‘ ہے ۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ میری فلم براہماسترا کے گانے  ’کیسریا’  نے میرے پسندیدہ گانے ’پسوری‘ کو پیچھے چھوڑ دیاہے اور پسوڑی گانا مسلسل 85 دنوں تک نمبر ون رہا تھا مگر کیسریا ایک ہی دن میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہماسترا 9 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔دوسری جانب فلم براہماسترا کا گانا ’کیسریا‘ 17 جولائی کو ریلیز ہوا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو لیا تھا ۔