سجل علی کی پہلی ہالی ووڈ فلم کی جھلک منظر عام پر آگئی

Sajal Aly film What\'s Love Got to Do With It?
کیپشن: Sajal Aly film What's Love Got to Do With It?
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان کی خوبرو  اداکارہ سجل علی نے جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم سے اپنی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ 

اداکاارہ سجل علی نے  ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ‘ فلم   سے لی گئیں چند تصاویر  اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ، سجل علی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ  میں فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ‘ میں اپنی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-07-29/news-1659081503-8668.jpg

اداکارہ سجل علی نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ بہت دلچسپ خبر ہے کہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 ستمبر کو اپنے ورلڈ پریمیئر میں اس فلم کی میزبانی کرے گا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-07-29/news-1659081507-8058.jpg

دوسری جانب جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی فلم سے لی گئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ دنیا بھر میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جَلد متوقع ہے۔