سٹی 42: ایل ڈی اے کا3سکیموں میں ڈینس اربن فاریسٹ بنانےکافیصلہ، ایونیو ون ، جوبلی ٹاؤن اورموہلنوال میں میواکے جنگل لگا ئے جائیں گے،ایل ڈی اے منصوبےکیلئے9 کروڑ60لاکھ کی خطیر رقم فراہم کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے کنٹرولڈ ایریاز کی گنجان آبادی میں گھنے جنگلات لگانے کیلئے ٹھوس پلاننگ شروع کردی ۔ایل ڈی اے کی جا نب سے تین رہائشی سکیموں میں ڈینس اربن فاریسٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس میں ایونیو ون ، جوبلی ٹاؤن اور موہلنوال شامل ہیں۔ایل ڈی اے نو کروڑ ساٹھ لاکھ سے میواکی جنگل لگانے کیلئے پی ایچ اے کو خطیر رقم فراہم کرے گا ۔
ایل ڈی اے سکیموں کیلئے مختص نو کروڑ ساٹھ لاکھ پی ایچ اے کو منتقل کرنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ایل ڈی اے آئندہ گورننگ باڈی میں ورکنگ پیپر کو منظوری کیلئے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گا ،ایل ڈی اے کی تینوں سکیموں میں میوا کے جنگلات کیلئے جگہوں کی نشاندہی کرلی۔ایل ڈی اے اپنے کنٹرولڈ ایریا میں لاکھوں درخت لگا کر ڈینس فاریسٹنگ کرے گا۔