مسجد الحرام کی توسیعی منصوبے کا آغاز

مسجد الحرام کی توسیعی منصوبے کا آغاز
کیپشن: مسجد الحرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ5 لاکھ 19 ہزار 149مربع میٹر ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق توسیعی منصوبے کے الیکٹروک میکینک سسٹم اور تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے 60 مختلف کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔مسجد حرام کے توسیعی پراجیکٹ کا مقصد حرم مکی میں نمازیوں، حجاج اور معتمرین کے لیے مزید گنجائش پیدا کرنا ہے۔ توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ5 لاکھ 19 ہزار 149مربع میٹر ہوجائے گا۔ اس میں مسجد حرام کی توسیع کا پہلا مرحلہ جسے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیعی پروجیکٹ کانام دیا جاتا ہے بھی شامل ہے۔


توسیعی منصوبے میں مطاف کی عمارت کی توسیع شامل ہے۔ توسیع کے دوران دروازوں، مرکزی میناروں باب شاہ عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کی توسیع بھی شامل ہے۔حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مطاف عمارت کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ میزانین پروجیکٹ کی دوسری منزل بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے تعاون سے حرم مکی کے توسیع پروجیکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر بنیادی سروسز کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔