( علی ساہی) عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے اہلخانہ کوعام ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، کرونا وائرس کے پیش نظر روٹین کی ملاقات پر آنے والے تمام ملاقاتیوں کی ملاقات اور سامان فراہمی کےلیےحکم دیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سےعیدکی چھٹیوں سے پہلے عام ملاقات حکومتی منظوری نہ ملنے کی وجہ روک دیا ہے، بس روٹین ملاقات کروانے کاحکم دیا گیا ہے۔ کوروناایس اوپیزکےمطابق صرف روٹین ملاقات کرائی جائے۔آئی جی جیل شاہدسلیم بیگ نےتمام سپرنٹنڈنٹس کومراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ سپرنٹنڈنٹ رینک کاافسرانتظارگاہ میں موجودرہےگا عید کی چھٹیوں سے پہلے قیدیوں کاکھانااورکپڑےبھی جمع کئےجائیں گے جبکہ روٹین کی ملاقات کاوقت بڑھایاجائے۔
سپرنٹنڈنٹنس جیل اپنی اپنی جیلوں میں قیدیوں کیساتھ عیدکی نمازپڑھیں ۔عیدپرقیدیوں کوخصوصی کھانااورسکیورٹی کامناسب بندوبست کریں۔عیدکے3روز ہرطرح کی ملاقات مکمل طور پربند ہوگی قیدیوں کوصرف کھانااورکپڑےدئیےجاسکتےہیں۔