قبضہ گروپ کا محنت کش کےگھر حملہ،فیملی پر تشدد

قبضہ گروپ کا محنت کش کےگھر حملہ،فیملی پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) قبضہ گروپ کا ستایا سیشن کورٹ پہنچ گیا، بیوی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف  داد رسی کی استدعا، عدالت نے کوٹ لکھپت پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق جعلی کالونی کا انکشاف کرتے  قبضہ گروپ نے محنت کش  محمد طیب کو فیملی سمیت تشدد کا نشانہ بنایا، قبضہ گروپ کی جانب سے محمد طیب کو کالونی سے نکال دیا گیا،محمد طیب بیوی، بچوں کیساتھ انصاف کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا،ایڈیشنل سیشن جج اسحاق حاشرکی عدالت میں درخواست دائر کردی،حاجی عبدالرزاق علی اور وحید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی۔

عدالت نے متاثرہ شخص کی حالت زار دیکھتے ہوئے طیب اور اسکے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا اور  کوٹ لکھپت پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ کوٹ کھپت میں قبضہ گروپ کی جعل سازی کا انکشاف کرنے ہر عبدالرزاق سمیت دیگر افراد نے محنت کش محمد طیب کے گھر پر حملہ کر دیا اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا اور کالونی سے دھکے دیتے نکال دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تھانہ وحدت کالونی میں شہری پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا،ایس ایچ او ملک شہباز نے چند روز قبل شہری سبحان کو اس کے گھر کی دہلیز سے حراست میں لے کر تھانہ وحدت کالونی منتقل کر دیا  تھا جہاں شہری سبحان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ، تھانہ وحدت کالونی کا سب انسپکٹر نیاز ،وقاص نامی نوجوان کیساتھ ملکر سبحان کے نازک اعضا میں محلول ڈالتے رہے،واقعہ پر ایس ایچ او ملک شہباز، سب انسپکٹر نیاز سمیت 7 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer