عوام کے محافظ بھی چوروں سے غیر محفوظ

عوام کے محافظ بھی چوروں سے غیر محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری ) عوام کے محافظ بھی چوروں سے محفوظ نہ رہے، سبزہ زار میں چور ایس پی لیگل افضل نذیر کے گھر کا صفایا کر گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

سبزہ زار پولیس کے مطابق واردات گزشتہ روز سبزہ زار کے علاقے بلاک تھری کے رہائشی ایس پی لیگل فیصل آباد افضل نذیر کے گھر پر ہوئی۔ واردات کی اطلاع انہیں ہمسایوں کی جانب سے دی گئی، چور گھر کے ڈرائینگ روم کی کھڑکی کاٹ کر چور گھر میں داخل ہوئے، پھر گھر میں واردات کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان اور پچاس ہزار نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی لیگل افضل نزیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔