ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کی کارکردگی بارے اپنی رپورٹ پیش کردی

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کی کارکردگی بارے اپنی رپورٹ پیش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بارے اپنی رپورٹ بورڈ حکام کو پیش کردی، کوچ نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکنے کو بدقسمتی قرار دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان سے بورڈ کے ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مکی آرتھر نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی۔ مکی آرتھر نے بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان سے بھی ملاقات کی اور ان کو دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کا آغاز اچھا نہیں کرسکی تاہم ٹیم نے آخری چار میچز میں اچھا کم بیک کیا مگر رن ریٹ کے قانون کے باعث بدقسمتی سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کر پائے۔ ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم فیلڈنگ مسائل کا شکار ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے سے ٹیم کو فائدہ ہوا۔

کوچ کے مطابق ٹیم کا ٹاپ آرڈر بہتر ہے لیکن مڈل آرڈر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ کی رپورٹ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔