ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی اے، بی ایس سی نتائج کا شیڈول جاری

بی اے، بی ایس سی نتائج کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے نتائج کا شیڈول جاری کر دیا، یونیورسٹی نتائج کا اعلان 31 جولائی کو کرے گی۔  

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی نتائج کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پنجاب یونیورسٹی بی اے کے نتائج کا اعلان 31 جولائی کو کرے گی۔ بی اے بی ایس سی پارٹ ون میں ایک لاکھ 58 ہزار 39 طلباء نے امتحان دیا تھا جبکہ پارٹ ٹو میں 85 ہزار 537 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

  پنجاب یونیورسٹی پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں 31 جولائی کو تقریب نیو کیمپس میں ہوگی۔ پوزیشن ہولڈر کے اعلان کے بعد یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر رزلٹ آپ لوڈ کر دیا جائے گا جبکہ طلباء کو ایک ہفتے بعد رزلٹ کارڈز گھر کے پتے پر ارسال کر دیے جائیں گے۔