پنجاب واٹر ایکٹ 2019 پی ٹی آئی  حکومت کے نمایاں اقدامات ہیں

 پنجاب واٹر ایکٹ 2019 پی ٹی آئی  حکومت کے نمایاں اقدامات ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں واٹر پالیسی اور پنجاب واٹر ایکٹ 2019 تحریک انصاف کی حکومت کے نمایاں اقدامات ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں واٹر پالیسی اور پنجاب واٹر ایکٹ 2019ء تحریک انصاف کی حکومت کے نمایاں اقدامات ہیں، راولپنڈی کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ”ڈا ڈوچہ ڈیم اور ڈسٹرکٹ چکوال کیلئے ڈیم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  دریائے ستلج پرواقع اسلام بیراج کوتوسیع دی جائے گی جس سے10 لاکھ ایکڑاراضی کوپانی میسرہو گا جبکہ پنجاب بھر میں ایک ہزار میل سے زیادہ طویل کھالوں کی لائننگ کا منصوبہ ساڑھے9 ارب روپےکی لاگت سےمکمل کیا جائےگا۔

وزیر اعلی نےمزید کہا کہ  پنجاب کی چاربڑی نہروں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے مکمل ہونے سے آبپاشی کیلئے وافر پانی میسر ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کا عہد نبھارہی ہے۔ قومی خزانے کے امین ہیں اورعوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer