ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا 4 روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا 4 روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہوگئے ۔ 

دوبئی ایئرپورٹ پر صدر پاکستان کو وزیرِ مملکت عبدالرحمن بن محمد الاویس، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل نے رخصت کیا۔

اپنے دورے کے دوران صدرِ مملکت نےمتحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور وزیرِ اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے علاوہ دفاع، سیکورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔