(عابد چوہدری) داتا دربار میں ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے واقعہ کا مقدمہ متوفیہ کے والد ساجد حسین کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ درج 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے
مقدمہ میں پراجیکٹ مینیجر اصغر سندھو،سیفٹی انچارج دانیال اور سائیٹ انچارج احمد نواز کو نامزد کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرے داماد نے فون کرکے بتایا کہ سعدیہ اور اسکی بیٹی سیوریج لائن میں گر گئے ہیں ملزمان نے مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت اور لاپرواہی کی۔