ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سیوریج لائن میں گرنے کے واقعے سے قبل کی ماں بیٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور: سیوریج لائن میں گرنے کے واقعے سے قبل کی ماں بیٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں گزشتہ روز داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ماں بیٹی کے گرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

خاتون کی گرنے سے قبل سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچی کے ہمہراہ داتا دربار سے نکل رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ خاتون، بچی اور شوہر کو6:47 پر داتا دربار کے قریب شاپنگ کرتے دیکھاگیا اور تینوں رات 7:22  پر داتا دربار کے سامنے پہنچے۔

 رپورٹ کے مطابق 7:30 پر تینوں داتا دربار سے پرانی پرندہ مارکیٹ کی جانب جاتے دکھائی دیے اور پھر 7:32 پر ریسکیو 1122 کو خاتون اور بچی کے گرنے کی کال آئی جس کے بعد ریسکیو اہلکار 4 منٹ میں پہنچ گئے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ خاتون کی ساس کو وہاں شور مچا کر لوگوں کو بلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer