ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ نجی سکول کی وین میں آگ بھڑک اُٹھی، 5 بچے زخمی

کراچی؛ نجی سکول کی وین میں آگ بھڑک اُٹھی، 5 بچے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شاہ فیصل کالونی پل پرنجی سکول کی وین میں آگ لگنے کی وجہ سے 5 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

سکول وین میں آگ لگتے ہی شاہ فیصل پل سے گزرنے والے شہری رک گئے جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور سب نے مل کر سکول وین میں سوار بچوں کو وین سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کی۔ پولیس حکام کے مطابق آتشزدگی کے دوران سکول وین مکمل جل گئی جبکہ اس کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکول وین میں سوار تمام بچے محفوظ ہیں، زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

سکول وین میں آگ بھڑک اٹھنے سے شاہ فیصل کالونی پل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثرہو گئی، جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کوفوری طورپرقریبی واقعے اسپتال منتقل  کردیا گیا جہاں جھلس کرزخمی ہونے والے بچوں کوفوری طبی امداد فراہم  کی گئی۔ 

وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کوہدایت کی ہے کہ تمام اسکول وین کا آڈٹ کیا جائے۔ سکول وین میں بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اسکول انتظامیہ کواعتماد میں لیا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد بہترین اقدامات کے تحت بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔