عابد چودھری:لاہور میں لوئر مال کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نوجوان نے فارمیسی میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے، جس نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔