ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی دعوؤں اور جعلی گواہوں کی روک تھام کے لیے نادرا بایومیٹرک نظام نافذ

جعلی دعوؤں اور جعلی گواہوں کی روک تھام کے لیے نادرا بایومیٹرک نظام نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عدالتوں میں جعلی دعوؤں اور جعلی گواہوں کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے نادرا کے بایومیٹرک سسٹم کے تحت شناخت کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت کیسز میں شناختی تصدیقی سلپ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیشن جج لاہور کی ہدایت پر ماتحت عدالتوں میں نادرا ویری فکیشن کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔ یہ کاؤنٹر مارکنگ برانچ، سول کورٹ مارکنگ برانچ اور ماڈل ٹاؤن کینٹ کچہری میں قائم کیے گئے ہیں تاکہ سائلین اور گواہوں کی فوری تصدیق ممکن بنائی جا سکے۔

سیشن جج لاہور نے اس حوالے سے تمام ججوں اور بار ایسوسی ایشنز کے صدور کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اب ہر مقدمے میں مدعی اور گواہ کی نادرا بایومیٹرک تصدیقی سلپ عدالت میں پیش کرنا لازمی ہوگی۔