ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹیل مل کے  اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان اسٹیل مل کے  اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کے بعض اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی بجلی کی تاریں تک چوری ہو چکی ہیں، جس سے ادارے کو شدید مالی اور انتظامی مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام نے مزید انکشاف کیا کہ بند ہونے کے باوجود پاکستان اسٹیل ملز کو ساڑھے 27 کروڑ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا، جبکہ گزشتہ ماہ اڑھائی کروڑ روپے کی ادائیگی بھی کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چوری کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث بعض قیمتی اثاثے نیلام کیے جا رہے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے اور صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔