پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی خوب دھجیاں اڑائی گئیں، میجر طاہر صادق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عمران :  این اے 49 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارمیجر طاہر صادق نے پارٹی رہنماؤں زلفی بخاری،عمرایوب اورامین اسلم کی کلاس لگادی ۔
 میجر طاہر صادق نے اپنے ذاتی فیس بک پیج پر ویڈیو بیان جاری کیا، ویڈیوبیان میں اپنی ہی  پارٹی کے رہنماؤں کو نشانے پر رکھ لیا،مخالفین پر خوب نشترچلائے۔ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دورمیں بھی میں اپوزیشن میں تھا، زلفی بخاری ضلع میں ایک نیا حلقہ بنانا چاہتا تھا جو اس کےبس کاکام نہیں۔ امین اسلم اور زلفی بخاری جیسے لگڑوں کی وجہ سے مجھے اپنے دور حکومت میں نظراندازکیاگیا۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی خوب دھجیاں اڑائی گئیں۔ ضلع اٹک کےپارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔ 
انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس کی تقسیم میں ہونے والی بےقاعدگیوں کے میرے پاس ثبوت موجودہیں جو بانی چیئرمین کو وقت پر دکھاوں گا۔ میرابیٹامیراحقیقی وارث ہے اس نے علاقہ کی عوام کو ان کاحق دلایا۔